ابنا: رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے غزہ میں مسجد کےقریب فضائی حملہ کیا جس میں مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ مسلسل 12 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 307 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام سے غزہ میں صہیونی حکومت کے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے 65 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صیہونی فوج کے فضائی حملے میں مزید 10 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائي جا رہی ہے۔ اشرف القدرہ نے مزید بتایا کہ صیہونی جنگی طیاروں نے بیت حانون، دیر البلح اور خان یونس میں بھی تین حملے کئے جن میں تمام افراد شہید ہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دس شہداء کو ملا کر غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 309 فلسطینی شہید اور 2250 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں 80 فیصد عام شہری ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک 14 سو مکانات بتاہ اور 40 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
.......
/169